چکنی جلد اور کیل مہاسے

آج میں ایک ایسے ٹاپک پر بات کرنے جا رہی جو ہر لڑکی کا مسئلہ بن چکا ہے، میں بھی اس مسئلے  سے دو چار تھی۔ ہم میں سے کچھ تو اس کو حل کرنے میں ماہر ہوتی ہیں تو کچھ نہیں ہوتی ہیں۔ہم کبھی گھر کے کاموں کی مصروفیات  کی وجہ سے اپنی جلد کا خیال نہیں رکھتے اور غلط چیزیں استعمال کر لیتے ہیں۔
ہماری جلد بہت ناساز ہوتی ہے ہمہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کے ہم کونسی چیز کس جلد پر استعمال کرنے جا رہے ہیں۔  سوال یہ ہے کہ
چکنی جلد آخر کیسی ہوتی ہے؟
نام سے ظاہر ہے چکنی مطلب منہ پر آئل سا آ جانا منہ کافی چمکدار سا لگتا ہے۔
اب بات یہ ہےکہ چکنی جلد ہوتی کیسے ہے؟
جلد کے اندرونی اور بیرونی امراض کی وجہ سے جلد سے نکلنے والا مواد ایسی تبدیلیاں پیدا کرتا ہے جن کی وجہ سے جلد چکنی ہو جاتی ہے آسان الفاظ میں جلد کو باقاعدگی سے صاف نہ کرنا مطلب جلد خراب کرنا ہے۔

چکنی جلد پر اکثر کیل مہاسے، دانے نکلتے ہیں یہاں تک کے مسام بھی کُھل جاتے ہیں۔ تو اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں کہ انکا حل کیسے نکالیں۔ چلیں میں آپکو اسکا حل بتاتی ہوں۔

  • ‌چہرے پر مہاسے یا دانے ہیں تو صابن کا استعمال کم کر دیں اور اس کی جگہ بیسن یا نارنجی کے چھلکے (سوکھے ھوۓ) استعمال کریں۔
  • ‌ کیلوں کو کبھی انگلیوں سے دبا کر نہ نکالیں، اس سے مزید مسام بن جاتے ہیں۔
  • ہر دوسرے یا تیسرے دن ملتانی مٹی کا پیک ضرور لگائیں اور ملتانی مٹی اصل ہونی چاہیے۔  میں أپکو آخر پر ملتانی مٹی بنانے کے طریقے سے ضرور آگاہ کر دوں گی۔
  • ‌تھوڑی سی روٹی کو تیز گرم پانی میں بھگو لیں اور اسے نچوڑ کر کیلوں پر رکھیں 2 سے 3 بار ایسا کریں گے تو کیلوں کا منہ بن جائے گا پھر جب کیل کافی نرم ہو جائے تو پانی میں تھوڑا سا ڈیٹول لے کر روئی کی مدد سے کیل آہستہ آہستہ دبائیں۔ گرم پانی سے مسام بہت جلد کُھل جاتے ہیں اب انکو فوراٙٙ بند نہ کیا جائے تو چہرے پر سوراخ نمایا ہو جاتے ہیں۔  اس بات کا بھی خیال رکھنا بہت ضروری ہے کے جب کیل نکال رہیں ہوں تو کمرہ بند ہو کیوں کے ہوا لگنے سے کیل واپس اپنی جگہ پر نہیں آتے۔ جب کیل نکل لیں تو برف کا ٹکڑا لیں اسکو کسی نرم کپڑے میں رکھ کر منہ پر آہستہ آہستہ 5 منٹس کے لیے رگڑیں۔اس سے مسام بند ہو جائیں گے۔
  • ‌ میک اپ کا کم استعمال کریں تاکہ منہ پر دانے نہ نکلیں اور یہ رھیان رکھیں کہ میک اپ اصلی اور اچھی کمپنی کا ہونا چاہیے۔
  • ‌بار بار منہ پر ہاتھ نہ لگائیں کیوں کہ اس سے جراثیم لگتے ہیں۔
  • ‌ اپنی خوراک کو بدلنا بہت ضروری ہے ہم سب بازار کی چیزیں کھانے کے عادی ہیں۔ آپکو چاہیے کہ اسکو کم کر دیں۔ کیونکہ جب سے میں نے بازار کا کھانا چھڑا ہے تب سے میں نے اپنی جلد پر بہت فرق دیکھا ہے، منہ پر دانے بہت کم ہیں چکنائی بھی نہیں ہے۔

تو یہ تھے کچھ نسخے جس سے زیادہ تو نہیں لیکن أپکی جلد پر بہت ہی اچھا فرق پڑے گا۔  ان شاء اللّه ۔

 میں نے اپنا تجربہ بتایا ہے اور آزما کر دیکھا ہے، آپ چاہیں تو آپ خود بھی 1 ماہ آزما کے دیکھ لیں  ٪100 یقین کے ساتھ کہتی ہوں بہت فرق آے گا۔ دانے کم ہوں گے، چکنائی کم ہو گی، بہت سی بیماریوں سے بچیں گے، اور بے حساب فوائد ہوں گے۔
ایک پیک ملتانی مٹی بنانے کا طریقہ:
ایک کھانے کا چمچ ملتانی مٹیایک پیک ملتانی مٹی بنانے کا طریقہ: لیں اس میں سیب کا سرکہ اور پانی ایڈ کریں۔
نوٹ: سیب کا سرکہ پانی سے کم ڈالنا ہے۔اگر آپ ایک چمچ پانی لیں گے تو سیب کا سرکہ آدھا چمچ ڈالنا ہے۔ان کو مکس کر کے 10 منٹس کے لیے لگا رہنے دیں پھر نارمل پانی سے منہ دھو لیں۔

Posted: 24 Feb 2021

Visit for more

Joined in Dec 2020


() ()

Hussnain

یہ صرف لڑکیوں کا نہیں بلکہ لڑکوں کا بھی مسئلہ ہے۔ قیمتی معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔
() (1150 days, 18 hours, 53 minutes ago)