خشک جلد کو ٹھیک کرنے کے ٹوٹکے

آج میں پھر سے جلد سے متعلق ایک نیا ٹاپک لائی ہوں پچھلے ٹاپک میں ہم نے چکنی جلد کا ذکر کیا تھا آج ہم خشک جلد کو دیکھیں گے-

آخر یہ کیا ہوتی ہے؟
خشک جلد وہ ہوتی ہے جس میں چہرے پر بالکل بھی نمی نہیں ہوتی۔ خشک جلد ہمیشہ زیادہ سردیوں میں ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگوں کو گرمیوں میں بھی ہو جاتی ہے۔
تو اب سوال یہ ہے کہ اسکی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
 اس کی سب سے بڑ ی وجہ پانی کم پینا ہے کیوں کے ہمارا جسم پانی کی طلب زیادہ کرتا ہے کبھی کبھی چکنائی کی کمی بھی ہو جاتی ہے تو کبھی عمر کا تقاضا جلد کے خشک ہونے کی وجہ بن جاتی ہے
 خشک جلد کی ساخت دیکھنے میں کتنی ہی اچھی لگتی ہو لیکن جب غور کیا جائے تو بہت کھچاؤ سا محسوس ہوتا ہے۔  

  • جلد کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے خشک جلد پر تیل لگانا بھی ضروری ہے نہانے سے 15 منٹس پہلے اپنے منہ پر، ہاتھوں پر اور پاؤں پر جہاں جہاں خشکی ہو وہاں تیل لگائیں اور پھر 15 منٹ بعد نہا لیں اس طرح جلد میں نمی آئے گی۔
  •  یاد رکھیں جلد کی حفاظت نہیں کریں گے تو نقصان آپکو ہی ہو گا جلد کو صاف رکھنا ہی جلد کی حفاظت ہے۔

خشک جلد کو ٹھیک رکھنے کے گھریلو ٹوٹکے:
اب ہم خشک جلد کو ٹھیک رکھنے کے طریقوں کو جان لیتے ہیں :
1. ہفتہ میں ایک بار چہرے پر بھاپ ضرور لیں اس کے بعد انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر منہ پر صرف 15 منٹس کے لیے لگا رہنے دیں پھر نارمل پانی سے منہ دھو لیں۔
2. سب سے اچھی بات کہ دہی ایک ایسی چیز جو ہر گھر میں ہوتا ہے، یہ آپکی خشک جلد کو نمی دیتا ہے اسکو اکیلے استعمال کیا جائے تو بہت بہتر ہے یہ بھی صرف 15 منٹس کے لیے لگا لیں پھر چہرہ دھو لیں۔
3. اب بات آتی ہے aloe vera کی، یہ ایک قدرتی موئسچرائزر  ہے اسکو لگاتار ایک ہفتہ استعمال کیا جائے تو آپکی خشک جلد بھی چمک جائے گی ہر روز 10 منٹس کے لیے لگا لیں ور پھر نارمل پانی سے منہ دھو لیں۔اگر آپکے منہ پر دانے ہیں تو یہ ٹوٹکا سب سے اچھا ہے۔
4. خشک جلد کے لیے صابن استعمال کرنے سے پہلے جانچ لیں آیا کہ یہ اپکی جلد کے لیے اچھا ہے یا نہیں اگر آپکو نہ پتا چلے تو گلیسرین سوپ سے منہ دھوئیں، اور یہ آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا استعمال کر سکتی ہیں۔
5.جلد کو خشک کربے والی چیزوں سے پرہیز کریں زیتون کے تیل کی منہ پر مساج کریں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں دھوپ سے بچیں چاہے گرمی کی ہو یا سردی کی۔ dry foundation  استعمال نہ کریں یہ جلد پر لگتے ساتھ ہی پھٹ جائے گی ۔
6.اگر بوائز کی جلد خشک ہے تو وہ منہ پر ریزر کرنے سے پہلے dove soap استعمال کریں اگر یہ نہ ہو تو شہد میں کوئی بھی اچھی سی کولڈ کریم ڈال کر اس سے ریزر کریں تاکہ منہ پر خشکی نہ آئے۔
امید ہے آپکی ان ٹوٹکوں سے کافی مدد ہوگی۔

Posted: 26 Feb 2021

Visit for more

Joined in Dec 2020


() ()